Wednesday, April 27, 2011

ممبئی حملے، امریکی عدالت نے ڈیوڈہیڈلے اورتہورحسین رانا کی مدد کرنے پر4پاکستانیوں پرفردجرم عائد کردی

ممبئی حملے، امریکی عدالت نے ڈیوڈہیڈلے اورتہورحسین رانا کی مدد کرنے پر4پاکستانیوں پرفردجرم عائد کردی
 شکاگو (اے این این) امریکی عدالت نے ممبئی حملوں کی سازش کرنے والے ڈیوڈہیڈلے اورتہورحسین رانا کو معاونت فراہم کرنے پرچارپاکستانی باشندوں پرفردجرم عائد کردی جن کاتعلق مبینہ طورپرکالعدم لشکرطیبہ سے ہے تاہم ان افراد میں سے کوئی بھی امریکہ کی حراست میں موجود نہیں ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساجد میر، ابو قحافہ، مظہر اقبال اور میجر اقبال پر ممبئی حملوں کی سازش کرنے والے امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلے اور پاکستانی نژاد بزنس مین تہور حسین کو مدد فراہم کرنے پر شکاگو کی عدالت میں فردجرم عائد کی گئی ۔ مظہر اقبال پر ممبئی حملوں کی سازش کے لئے فنڈز فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا جبکہ ساجد میر، ڈیوڈ ہیڈلے اور تہور حسین پر گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ڈینش اخبار پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے۔ ڈیوڈ ہیڈلے اور تہورحسین رانا ممبئی حملوں کیلئے ہدف کی نشاندہی کرنے پر پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔ ہدف کی نشاندہی اور مہلک حملوں کے الزام میں ڈیوڈ ہیڈلے کو مارچ 2010 میں مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ ہیڈلے کو تحقیقات کیلئے کئی بار بھارت اور ڈنمارک بھی لے جایا جاچکا ہے، تہور رانا کو 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکی عدالت میں ان کے کیس کی سماعت 18 مئی کو ہونی ہے۔ادھرجن چارپاکستانی باشندوں پرفردجرم عائد کی گئی ان میں سے کوئی بھی امریکہ کی حراست میں موجود نہیں اورنہ ہی امریکی حکام کے مطابق انہیں واضح طورپراس بات کا پتہ ہے کہ یہ لوگ اس وقت کہاں ہیں؟ ۔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home