سلام آباد میں 90 فیصد زرعی فارمز پر محلات بنے ہوئے ہیں، کیوں نہ آلاٹ منٹ منسوخ کر دی جائے، جسٹس جاوید اقبال

سپریم کورٹ نے زرعی فارمز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ،
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے زرعی فارمز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے، جبکہ زرعی فارمز پر غیر قانونی محلات تعمیر کرنے اور شادی ہالز بنانے پر تمام مالکان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سی ڈی اے کے ساتھ معاہدے کے مطابق ان فارمز کا استعمال نہ کرنے پر کیوں نہ ان کی آلاٹ منٹ منسوخ کر دی جائے، عدالت نے قانونی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ دوران سماعت بنچ کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زرعی فارمز کو اس لئے آلاٹ کیا گیا تھا تا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو دودھ، سبزیاں اور فروٹ کی دستیابی ممکن ہو سکے، لیکن اس کے برعکس کئی کئی ایکڑ پر محیط زرعی فارمز پر عالیشان محلات تعمیر کر لئے گئے ہیں، اسلام آباد میں 90 فیصد زرعی فارمز پر محلات بنے ہوئے ہیں اور معاہدے کے مطابق عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں جسٹس راجہ فیاض احمد اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سی ڈی اے کی جانب سے نہ کوئی وکیل اور نہ کوئی آفیسر عدالت میں پیش ہوا، جس پر عدالت کو اٹارنی جنرل کو بلوانا پڑا، جسٹس جاوید اقبال نے اٹارنی جنرل سے کہا خود اس کیس میں عدالت کی معاونت کریں۔ اسلام آباد کے زرعی فارمز کا غیر قانونی استعمال ہو رہا ہے، زرعی فارمز جس مقصد کیلئے الاٹ کیے گئے تھے وہ مقصد پورا نہیں ہو رہا، سی ڈی اے نے بھی زرعی فارمز کے مالکان کیلئے پے رولز میں نرمی کی ہے۔ جسٹس راجہ فیاض احمد نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے معاملہ کو بھی دیکھیں کہ وہ کس طرح … کر سکتا ہے۔ چک شہزاد میں زرعی فارمز بنائے گئے ہیں اس کا ماسٹر پلان کدھر ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کا معاملہ ہے زرعی فارمز کے مالکان کو یہ بتادیں کہ ان کو ایکڑوں میں اسلام آباد کی اراضی الاٹ کی گئی ہے لیکن انہوں نے لوگوں کیلئے سبزیاں اگانے کی بجائے اپنے لئے عالیشان محلات تعمیر کر لئے ہیں اور شادی ہال بن چکے ہیں۔ زرعی فارمز کے خلاف میں نے 2007ء میں بھی نوٹس لیکر کارروائی شروع کی تھی لیکن اس کے بعد سارا سسٹم ختم ہوگیا۔ لیکن اب چیف جسٹس نے اس بات کا دوبارہ نوٹس لیا ہے اور اب اس مقدمے کی مکمل سماعت کی جائے گی، عدالت اس حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ سی ڈی اے نے مختلف اوقات میں 505 لوگوں کو زرعی فارمز الاٹ کئے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سی ڈی اے نے کوئی نوٹس نہیں لیا، فاضل عدالت نے مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے 505 مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ سی ڈی اے کے چیئرمین کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home