امریکہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا ، امریکی سفیر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کی حکومت پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کی بجائے غریب عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہے ، مختاراں مائی کو انصاف کی عدم فراہمی پر امریکہ کو مایوسی ہوئی ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات بہت زیادہ مضبوط ہیں منگل کو انٹرنیشنل ویمن کریج ایوارڈ 2011ء حاصل کرنے والی پاکستانی باہمت خاتون غلام صغریٰ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا ۔ پاکستان میں سوشل سیکٹر پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی غریب عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل سیکٹر کسی بھی ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں سوشل سیکٹر پر کام کیاجائے ۔ اور اسی لئے امریکی حکومت کی بجائے براہ راست عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق ہیں اور ان میں کشیدگی نہیں ہے امریکہ اور پاکستان کے عوامی سطح پر بہترین تعلقات ہیں جبکہ حکومتی سطح پر چھوٹی موٹی غلط فہمیوں کو بات چیت اور مل بیٹھ کر حل کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے حوالے سے امریکی الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر بات کرنے سے تقریب کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ غلام صغریٰ پاکستان کی ایک باہمت خاتون ہے جن کو امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ نے خود 2011ء کا انٹرنیشنل ویمن کریج ایوار ڈ دیا غلام صغریٰ نے پوری دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کی خواتین کتنی باہمت ہیں امریکہ پاکستان کی خواتین کی فلاح وبہبود اور ان کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home