Wednesday, April 27, 2011

امریکی صد اوباماکو پاک امریکہ مذاکرات،افغانستان میں امن وامان کی صورتحال و پاکستان کے تعاون پر بریفنگ

امریکی صد اوباماکو پاک امریکہ مذاکرات،افغانستان میں امن وامان کی صورتحال و پاکستان کے تعاون پر بریفنگ
 واشنگٹن(اے این این)امریکی صدرباراک اوباماکووائٹ ہاوٴس میں پاکستان اورامریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات اورافغانستان میں امن وامان کی صورتحال اوراس حوالے سے پاکستان کے تعاون سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اس دوران پاکستان سے ممکنہ طور پر نیٹو سپلائی رکنے پر متبادل انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔گزشتہ روزوہائٹ ہاوٴس سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدرباراک اوباما کی صدارت وائٹ ہاوٴس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا جس میں امریکی نائب صدرجوبائیڈن،افغانستا ن میں نیٹووامریکی افواج کے کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندے ماراک گراسمین سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر اوباما نے پاکستان اور افغانستان سے متعلق نیشنل سکیورٹی ٹیم سے مشاورت کی جبکہ امریکی صدرکو افغانستان میں سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں انہیں القاعدہ کے خلاف کارروائیوں اور پاکستانی تعاون سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔اس کے علاوہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات پر بھی صدر اوباما کو بریف کیاگیا ۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان سے ممکنہ طور پر نیٹو سپلائی رکنے پر متبادل انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home