ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے آج اقتدار کی خاطر سر جوڑنے کو تیار ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی(آ ن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے آج اقتدار کی خاطر سر جوڑنے کو تیار ہیں مسلم لیگ (ن) وفاق اور صوبوں میں برسراقتدار آ کر ملک و بحرانوں سے نکالے گی - انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئے اچھے لوگوں کے آنے کے لئے دروازے کھلے ہیں لیکن پارٹی کا ساتھ دینے والوں کی وفاداریوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا - جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوٹھہ کلاں راولپنڈی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا - یونین کونسل کوٹھہ کلاں کے سابق ناظمین چوہدری آصف علی ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید علی ، اٹک آئل ریفائنری کی سی بی آر کے عہدیداروں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر مقامی عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی -قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ساڑھے آٹھ سال تک ایک ڈکٹیٹر نے اس ملک کو نقصان پہنچایا اور پھر اب موجودہ حکمرانوں نے اس ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے -انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج دعاؤں کے ساتھ ساتھ مخلصانہ قیادت اور کاوشوں کی بھی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے اقتدار کی خاطر اپنے سر جوڑ لئے ہیں اور آج پاکستان میں اقتدار اور دولت کی پرستش کے دو اصول باقی رہ گئے ہیں - چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جس معاشرے میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو جائے تو وہ معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے - انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین پیپلزپارٹی کو اپنے باپ کا قاتل کہتے تھے اور پیپلزپارٹی نے چوہدری پرویز الہی اور (ق)لیگ کو بے نظیر کا قاتل کہا اور ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے آج اقتدار کے لئے اگٹھے ہونے کے لئے سرگرم عمل ہیں - چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے جب سے سیاست شروع کی ہے انہوں نے ہمیشہ اسے عبادت سمجھ کر اور عوام کی خدمت کے طور پر اپنایا ہے - انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹرز اور عوام کی خدمت کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں جبکہ وہ اپنے کسی مخالف کے ساتھ بھی زیادتی نہیں چاہتے اور انصاف پر مکمل یقین رکھتے ہیں - انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی پارٹی میں کھڑپینچوں کی نہیں بلکہ غریبوں کے سر پر ہاتھ رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں کی ضرورت ہے اور وہ ایسے لوگوں کو ہر قسم کی عزت دیں گے -انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کے لوگ محکمہ ریونیو ، پولیس ، تعلیم ، صحت اور دیگر سرکاری محکموں کے رشوت لینے والے ملازمین کے بارے میں انہیں خط لکھ کر آگاہ کر سکتے ہیں - انہوں نے کہا کہ ایسے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہو گی لیکن لوگ کسی پر جھوٹے الزام لگانے کے لئے انہیں خط نہ لکھیں - انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں خود بھی کسی کو رشوت نہ دیں کیونکہ رشوت دینے اور لینے والے دونوں جہنمی ہیں - انہوں نے کہا کہ آمروں ، قبضہ گروپوں اور رشوت خوروں کے خلاف وہ اپنے تیس سالہ سیاست کے دوران جدوجہد کرتے آئے ہیں اور یہ جدوجہد جاری رہے گی - چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر واٹر سپلائی کوٹھہ کلاں کے لئے 70 لاکھ روپے ، ڈھوک چوہدریاں کے لئے 40 لاکھ اور نئی آبادی کرسچن کالونی میں ٹیوب ویل کی تنصیب کے لئے 20 لاکھ روپے اور کوٹھہ کلاں کی گلیوں اور نالیوں کی پختگی کے لئے 50لاکھ روپے فنڈز فراہم کرنے کے علاوہ ڈھوک چوہدریاں کے پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اٹک آئل کو ہائیرسیکنڈری کا درجہ دینے کے اعلانات کئے- انہوں نے کہا کہ وہ ان اعلانات سے پہلے کوٹھہ کلاں کے علاقہ میں پانچ کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کروا چکے ہیں - چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر یونین کونسل کے سابق ناظمین چوہدری آصف علی اور چوہدری جاوید علی کی اپنے ہزاروں سپورٹروں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کارکن مل جل کر علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں - اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل کوٹھہ کلاں چوہدری آصف علی ایڈووکیٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور علاقہ کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home