سری لنکن فوج اور باغیوں کی جھڑپوں میں شہریوں کی ہلاکت پر جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے‘رپورٹ

نیویارک(اے این این) اقوام متحدہ کے پینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2009 ء میں سری لنکن فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں شہریوں کی ہلاکت پر حکومت اور باغیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے تین رکنی پینل نے سری لنکا پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سری لنکا کی فوج اور تامل باغیوں کے درمیان 2009 میں جنوری سے مئی تک ہونے والی خونریز جھڑپوں میں ہزاروں شہری بھی مارے گئے تھے۔جس پر جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے، جب کہ سری لنکن حکومت نے رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے وہ ہلاکتوں پر بین الاقوامی تفتیش کے احکامات تو جاری نہیں کرسکتے مگراس سلسلے میں اقوام متحدہ تفتیش کرے گی۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home