پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، من موہن سنگھ

نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے دور اقتدار میں ہی پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں، عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا جبکہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ پاک بھارت عوام کی ترقی و خوشحالی کاانحصار دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات پر ہے،دونوں ملکوں کو اچھے ہمسایوں کی طرح دو طرفہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے منگل کو یہاں ملاقات میں کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی ،دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کوششوں پر اتفاق کیااور اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر شیو شینکر مینن ، بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپماراؤاور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتاہے اور میری خواہش ہے کہ میرے دور حکومت میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے ۔ دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اسفندیارولی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی عوام کی ترقی و خوشحالی کاانحصار دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات پر ہے ۔پاکستان اور بھارت کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہیے اور دو طرفہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی دونوں ملکوں کیلئے خطرہ ہے ، اس سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تصفیہ طلب امور پر بات چیت میں پیشرفت ہونی چاہیے۔دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کوششوں پر اتفاق کیا۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home