آئی اے ای اے نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کوایک بارپھر مکمل طورپر محفوظ قراردیدیا

اسلام آباد(اے این این) ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کوایک بارپھر مکمل طورپر محفوظ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہاہے ۔ گزشتہ روز نیوکلیئرسیفٹی اورسیکیورٹی پرمنعقدہ سیمینارکی سائیڈ لائن پردیے گئے ایک انٹرویومیں آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈینس فلورے نے پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی اقدامات کوسراہتے ہوئے واضح کیا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ جاری تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔ انہوں نے پاکستانی ماہرین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ پاکستانی ماہرین آزادانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں نیوکلیئر سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کا بہترین معیار قائم رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے قومی ذمے داری کی اہمیت پرزوردیتاہے جوپاکستان سنجیدگی سے اداکررہاہے ۔ ڈینس فلورے نے کہا کہ پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام کی حفاظت کی مضبوطی کیلئے دوہزار چھ میں ایکشن پلان بنایا تھا جو تابکار ذرائع کی مینجمنٹ ، نیوکلیئر سیکورٹی ایمرجنسی کو آر ڈینیشن سنٹر اور دیگر اہم چیزوں کا احاطہ کرتاہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اس پلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے آئی اے ای اے کے ساتھ مل کر کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئرسیکیورٹی فنڈ میں ایک اعشاریہ سولہ ملین ڈالر کی فراہمی سے دسواں بڑاملک بن گیا ہے ۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home