Wednesday, April 27, 2011

ملکی معاشی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں مشاورت سے چارٹرآف اکانومی تیار کریں،صدر زرداری

ملکی معاشی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں مشاورت سے چارٹرآف اکانومی تیار کریں،صدر زرداری
اسلام آباد(آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے تاجر برادری اور تجارتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے چارٹر آف اکانومی تیار کریں تاکہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں منعقدہ تاجروں اور تجارتی اداروں کے سربراہوں سے مشاورتی اجلاس کے دوران کیا،تفصیلات کے مطابق صدر نے کہا کہ تجارتی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک کو تمام درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکال کر معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکتا ہے،حکومت کی تبدیلی سے ایسے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں،صدر نے تاجر برادری اور تجارتی اداروں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ملک میں روزگار کی فراہمی پیداوار میں اضافہ اور افراط زر میں کمی کے خاتمے کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کیلئے تجاویز دیں،اجلاس میں60سے زائد تاجروں نے شرکت کی،وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،مخدوم امین فہیم،نوید قمر،ڈاکٹر عاصم حسین،سلیم ایچ مانڈوی والا اور دیگر وزارتوں کے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے اجلاس بارے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کا مقصد بجٹ کی تیاری کے حوالے سے تاجروں سے ٹھوس تجاویز کا حصول تھا،صدر نے کہا کہ توانائی بحران،زیر گردش قرضے،ٹیکس اصلاحات،پبلک سیکٹر اداروں کی از سر نو تعمیر اور معیشت کو دستاویزات میں مرتب کرنا ملکی معیشت کے پیچیدہ مسائل شامل ہیں،تاجر برادری مفاہمتی عمل میں مدد کرے تاکہ بڑے معاشی چیلنجز کا خاتمہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے کوشاں تھی لیکن دہشتگردی کیخلاف جنگ شدت پسندی اور تباہ کن سیلاب نے مشکلات میں اضافہ کردیا،سیلاب سے ملک کو معاشی طور پر 10بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی مسائل کے حل کیلئے مختلف منصوبے ترتیب دئیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی یا توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی از سر نو تعمیر اور غربت میں کمی کیلئے خصوصی پروگرام شروع کر رکھے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی اہمیت کی حامل پالیسی بناتے وقت سٹیک ہولڈرز سمیت ملک کی تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لینے پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کا اثاثہ ہے اور بجٹ کی تیاری میں ان کے تعاون اور حصہ کے بغیر معاشی ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے،انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور حکومت سرمایہ کار دوست پیکج کا فائدہ اٹھائیں اور جنگ سے متاثرہ معیشت کی از سر نو تعمیر کریں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں،انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کمی کرتے ہوئے حکومت نے کابینہ کا حجم کم کیا،انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام کو مدلل بنایا اور اصلاحات کی جارہی ہیں تاکہ ریونیو ذرائع کو ٹیکس نیٹ میں لاکر زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا جاسکے

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home